فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات: اسٹار فٹبالر کا قومی ٹیم چھوڑنے کا اعلان

1044

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر اسٹار فٹبالر پال پوگبا نے قومی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کردیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اسٹار فٹبالر پال پوگبا نے ردعمل میں فرانس کی فٹبال ٹیم کی نمائندگی اور  فرنچ ٹیم  میں مزید کھیلنے سے انکار کر دیا.

مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے بھی کھیلنے والے اسٹار کھلاڑی نے ریٹائرمنت کا فیصلہ فرانس کے صدر میکرون کے بیانات کے بعد جمعہ کیا ہے۔

اسٹار فٹبالر کھلاڑی پال پوگبا نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے ملعون استاد کو اعزاز دینے کے فیصلے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا.