اسلاموفوبیا کی انتہا، گستاخِ رسول سے متعلق پوسٹ کو لائیک کرنے والا بھی گرفتار

488

فرانس میں ملعون گستاخِ رسول ٹیچر کے قتل سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کو لائیک کرنے پر مسلمان شہری کو فرانسیسی حکام نے گرفتار کرلیا۔

کچھ عرصہ قبل فرانس کے ایک اسکول میں ملعون سیموئل پیٹی نے اپنی کلاس میں شاگردوں کے سامنے گستاخانہ خاکوں کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد سیموئل پیٹی کو ایک چیچن مسلمان نوجواں نے قتل کردیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکورون نے اس اقدام پر مسلمانوں اور اسلام کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک میں اسلام پسند عناصر کیخلاف آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اسی تناظر میں فرانسیسی حکام نے بھی اسلاموفوبیا کا پرچار کرتے ہوئے گستاخِ رسول سیموئل پیٹی کی موت سے متعلق سوشل میڈیا کی پوسٹ کو لائیک کرنے والے ایک مسلمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔