محمدﷺ کی حرمت کو ترجیح نہیں دےسکتےتو ہمیں ڈوب مرنا چاہیے، اسد عمر

576

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگرہم اپنےپیغمبرﷺ کی حرمت کواپنے جذبات پر ترجیح نہیں دےسکتےتوڈوب مرنےکامقام ہے،ہم سب کویک زبان ہوکراس معاملےپراحتجاج کرناچاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں  فرانس میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف حکومتی قرارداد پیش ہونے کے بعد احسن اقبال کے اظہار خیال کے بعد اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے   ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سے کہاکہ 10پندرہ منٹ کیلئے ایوان ملتوی کر دیں تاکہ  فرانس میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف متفقہ قرارداد پیش کر نے کیلئے مشاورت کر لی جائے۔

اسد عمر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنے کیلئے بہت چیزیں مل جائیں گی، خدارا اس پہ سیاست نہ  کی جائے۔