حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرتاخیرکی، احسن اقبال

495

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال  کا کہنا ہے کہ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرتاخیرکی، آج امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ وزیر خارجہ نےیہاں تھیسس پڑھ دیا ،اس قرارداد میں کوئی قابل عمل بات نہیں، قرارداد میں فرانس سے سفیرواپس بلانا چاہیے تھا۔

احسن اقبال نے مزید کہاکہ  وزیرخارجہ نے ہمیں بھارتی ایجنٹ کہا، ہم اس زبان کو پکڑیں گے جو ہم پرغداری کا الزام لگاتے ہیں، وزیرخارجہ بھارتی ایجنٹ کہنے پرمعافی مانگیں، جب تک وزیر خارجہ معافی نہیں مانگتے تب تک ایوان نہیں چلے گا۔

ڈپٹی اسپیکر نے احسن اقبال کا مائیک بند کرکے اسد عمر کا مائیک آن کردیا تھا ، جس کے اوپر اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بناکر احتجاج کیا۔