جھڈو ،زیادہ بل آنے پر شہری اور حیسکو کے ڈیوٹی اہلکار میں تلخ کلامی

293

جھڈو (نمائندہ جسارت) مسلسل کئی ماہ سے حیسکو کے جبری جرمانوں کے بھاری بلوں سے عاجز مشتعل شہری کی میٹر ریڈر سے تلخ کلامی،تلخ کلامی کے بعد میٹر ریڈر نے شہری کے خلاف ڈیوٹی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروادیا۔ حیسکو کی زیادتیوں اور مسلسل کئی ماہ سے ڈیڈکشن بلوں کے بھاری جرمانے بھگتنے والے ایک شہری نے مشتعل ہوکر واپڈا کے میٹرریڈر سے احتجاج کیااور تلخ کلامی کی،جس کے بعدجھڈو پولیس اسٹیشن پر حیسکو کے میٹر ریڈر محمد کامران کی مدعیت میں مقامی شہری کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیاگیا،تاہم پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا۔