سکھر، سافکو کی جانب سے عوامی بیت الخلاء کی تعمیرات کا آغاز

135

سکھر (نمائندہ جسارت) غیر سرکاری تنظیم سافکو کی جانب سے واش پروجیکٹ کے تحت عوامی بیت الخلاء کی تعمیرات کا آغاز کردیا گیا۔ تعلقہ خانگڑہ میں واش پروجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گھوٹکی سردار احمد گڈانی نے تحصیل خانگڑھ یوسی کنڈہلو کے 3 گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گائوں حاجی عبدالرحیم گڈانی، گائوں محمد مراد مہر اور جام پہلوان بھٹی میں کام کا جائزہ لے کر کیمونٹی اور سی آر پی کو اپنے دیہات کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ سردار احمد گڈانی نے این جی او سافکو کے ذمے داران کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ ایماندری سے اس اہم پروجیکٹ کو پورا کیا جائے، کرپشن اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔