حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی اعتبار سے کمزور ہو رہا ہے

231

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں اور مبلغین نے مختلف نے اجتماعات سے خطاب اور اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ سودکی لعنت ختم کیے بغیر مکمل معاشی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی اعتبار سے کمزور سے کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔قائد احرار سید عطا المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ فتنۂ ارتداد مرزائیہ کے خلاف پر امن آئینی وقانونی جدوجہد اور تحریک جاری رہے گی۔ اورقادیانی سازشوں کو نامساعد حالات کے باوجود بے نقاب کرتے رہیںگے ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ ہماری منزل حکومت الہٰیہ کا قیام ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں قادیانیوںکی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوںپر گہری تشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ عالمیسازشوں کے ذریعے پاکستان میںقادیانیت کو پرموٹ کیاجارہاہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلام اور پاکستان کے غدار (قادیانیوں) کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں تاکہ ملک ان کی ناپاک سازشوں سے مکمل محفوظ رہے ۔انہوںنے بتایا کہ 12-11ربیع الاول کو چناب نگر میں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میںملک کے معروف خطبا ،نعت خاں او رجمہوریہ مصر سے تشریف لائے ہوئے قرا کرام بھی شرکت کریں گے ۔مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار نے امریکی نژاد سقہ بند قادیانی عاطف میا ں ای ،وی ،اے یونیورسٹی کراچی میںلیکچر کی منسوخی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے عناصر کو تعلیمی اداروں کی آڑ میں قادیانیت پھیلانے کا موقع نہیںدینا چاہیے۔ علاوہ ازیں مولانا محمد سرفراز معاویہ نے جامع مسجد صدیقیہ نجابت پورہ کمالیہ میںنماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت پر روزشنی ڈالی اور عوام الناس کو ختم نبوت کا نفرنس چناب نگر کی دعوت دی بعد ازاں وہ دو روزہ دورے پر جھنگ پہنچے اور جہاں وہ ہفتہ اور اتوار کو علماء و خطبا اورجماعتی کارکنوں کو چناب نگر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے ۔انہوں نے احرار کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ احرار نے 27فروری 1976کو ربوہ میں ڈیرے ڈالے تھے اور مشکلات کی وادیاں ابور کرکے آج ختم نبوت کے ترانے وہاں سننے کو مل رہیں ہے جو یقیناً اکابر ین اور احرار رہنماؤں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔قائداحرار سید عطا المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ کی پر عزم قیادت میں 11،12ربیع الاول کو ہونے والی کانفرنس مثالی ہوگی جس کے دورس اثرات مرتب ہوں گے۔