فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں‘فواد چودھری

108

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے ، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیںاور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا مقصد صرف اور صرف مقدمات ختم کرانا ہیں، عمران خان انہیں مقدمات میں ریلیف نہیں دیں گے ۔