کے ٹو کے پہاڑوں پر چڑھ جائیں تو بھی این آر او نہیں ملے گا‘فیاض چوہان

116

لاہور(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کے ٹو کے پہاڑوں پر چڑھ جائیں تو بھی این آر او نہیں ملے گا۔پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا،بلاول نے پی ڈی ایم جلسے کے بجائے انتخابی مہم کو اہمیت دی اور کچھ دن بعد بلاول وڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب نہیں کریں گے،(ن) لیگ کے ساتھ رہ کر پیپلز پارٹی کی سیاست مزید خراب ہو گی ، کوئٹہ جلسہ بنیادی طور پر محمود اچکزئی کا تھا۔