قانون سے بالاتر کوئی نہیں‘ کرپشن پر سمجھوتانہیں ہوسکتا‘گورنر پنجاب

253

لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سب سے بڑے چیلنجز گڈ گورننس، مہنگائی اور معیشت ہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں جب کہ کرپشن پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا،فارن پالیسی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت چیلنجز کا شکار ہے،گڈ گورننس، مہنگائی اور معیشت ہمارے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپوزیشن مہنگائی کی کمی اور کرپشن کے خاتمے پر بات کرے،ہم اپوزیشن کوکہتے ہیں5سال ڈیلیور کرنے دو ،کارکردگی نہ ہوئی تو عوام خود گھر بھیج دیں گے۔