موجودہ حالات میں صفحہ نہیں حکومت پلٹ سکتی ہے، راناثنا اللہ

132

فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں صرف صفحہ نہیں حکومت ہی پلٹ سکتی ہے۔ کو ئٹہ میں پی ڈی ایم کاتیسراجلسہ بھی تاریخی اور حکومت کے خلاف عوام کا عدم اعتمادثابت ہواہے۔پی ڈی ایم کی جاری تحریک میں اگر مصالحت کی پیشکش کی گئی تواُسے وزیراعظم کے استعفے اورطریقہ کارکے مطابق عام انتخابات کی شرط پرقبول کیاجاسکتاہے جس میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت کی اتفاق رائے بھی شامل ہوگی۔