پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے ، مراد سعید

141

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے، بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنماوں سے ملاقات نہیں کرتا تھا،ان کی مودی سے خفیہ ملاقاتیں سب پر عیاں ہو گئیں۔