سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا اس کے سوا کوئی حل نہیں،امیر حیدر ہوتی

196

کوئٹہ(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ گوادر پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے مقامی لوگوں کا ہونا چاہیے، گوادر کے ذریعے ملک ترقی کرے تو ہمیں خوشی ہے۔کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ کہ ملک میں کبھی آٹا، کبھی گندم اور کبھی چینی غائب ہوجاتی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا اور کوئی حل نہیں۔