شہباز کو قید کرکے ان کے شاہکار منصوبے کا افتتاح کیاگیا،ن لیگ

266

لاہور (صبا ح نیوز)ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے،ن لیگ کے کام اورعمران خان جھوٹ بولتے ہیں، شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے ان کے بنائے شاہکار عوامی منصوبے اورنج لائن منصونبے کا افتتاح کرتے ہوئے جعلی حکومت کو کچھ شرم تو آ ئی ہوگی، کس منہ سے شہباز شریف کے اورنج ٹرین منصوبہ پرتختی لگا ئی ۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں عمران خان نے 126ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے۔