بلوچستان پہلے کی طرح اب بھی جاگ رہا ہے، اخترمینگل

211

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ آج ہم ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتے کہ بلوچستان پہلے کی طرح اب بھی جاگ رہا ہے اور جب بلوچستان جاگتا ہے تو ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں۔کوئٹہ میںپی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا علم بلند رکھا ہے لیکن یہ اور بات ہے جمہوری ادوار میں ہمیں وہ حصہ نہیں ملا مگر جب گلستان کو لہو کی ضرورت پڑتی تو گردن ہماری کٹی۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کو انگریزوں نے منی لندن کہا تھا اور یہاں ہر رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں، ایک زمانے میں یہاں پھولوں، پھلوں اور صنوبر کی خوشبو آتی تھی لیکن اب یہاں بارود اور خون کی بو آتی ہے، یہ خون ہمارے بچوں کا ہے۔ یہاں وہ مائیں اور والد نظر آئیں گے جو 10 برسوں سے اپنے لخت جگرکو ڈھونڈ رہے ہیں اور آہیں ۔