سعودی عرب میں کوروناکیسز میں کمی امریکا میں اضافہ

420

ریاض،نیویارک ،میڈرڈ (رپورٹ : جمیل راٹھور/صباح نیوز)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو 24 گھنٹے کے دوران 332 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 875 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 335 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 330 افراد شفایاب ہو چکے ۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کاکہناہے کورونا وائرس کے حوالے سے دوبارہ کرفیو لگانے کی کوئی تجویز زیر خور نہیں۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا وبا سے ہلاکتیں 1154770ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 29لاکھ 25ہزار517ہو گئے۔امریکا میں اتوار کو بھی کورونا کے 79ہزار مریض سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وبا سے ہلاکتوں تعداد 2لاکھ 30ہزارہوگئیں۔