پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عامل عثمانی کے اعزاز میں تقریب

205

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سعودی عرب میں 5 دہائیوں سےمقیم ادبی و سماجی شخصیت محمد عامل عثمانی کےاعزاز میں استقبالیے اور عشایئے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی صدارت اوورسیز منسٹری کے فوکل پرسن تنویر صدیق خان نے کی جب کہ انجم اقبال وڑائچ، چودھری فیاض احمد، ملک مظفر اعوان ، انور انجم ، ڈاکٹر امجد عبید، طارق رسول چیمہ، سید عاصم حسین شاہ اور ساجد مہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامل عثمانی کی ادبی، سماجی و صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔