پاک سر زمین پارٹی (ریاض) کی جانب سے سعودی یوم الوطنی کی مناسبت سے تقریب

82

پاک سر زمین پارٹی (ریاض ریجن) کے صدر حنیف بابر کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن یوم الوطنی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف بابر نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا اسلامی برادر ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین سے پاکستانی عوام کی والہانہ محبت مثالی ہے۔ تقریب سے دیگر عہدیدارن نے بھی خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں بچوں نے سعودی قومی ترانہ گا کر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔