نوید راجا کو مبارک باد

156

ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و سینئر نائب صدر انجمن تاجران لوہا مارکیٹ لاہور راجہ عدیل اشفاق نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر پنجاب نوید راجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نوید راجہ لیبر قوانین و صنعتی تعلقات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو کہ ریٹائرڈ، معذور اور بیوگان پنشنرز کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی و تجارتی شعبہ بھی ان سے تعاون کرے گا اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔