ٹیچر رہنمائوں کو مبارک باد

119

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، حیدر آباد زون کے سینئر نائب صدر عبد الجبار قریشی، نائب صدر اختر غلام علی، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن سٹی حیدرآباد کے انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کرنے پر آزاد استا د اتحاد پینل کے صدر روشن علی مشوری، سینئر نائب صدر سید مسعود الحسن، جنرل سیکرٹری سیدہ شمیم آراء اور دیگر عہدیداران کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پینل قوم کے مستقبل کے معماروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور ان رہنمائوں نے آزاد استاد اتحادپینل کے نو منتخب عہدیداروں کو مسائل کے حل میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔