شاہ جہانی چٹنی

569

اجزاء:
•سبز مرچ ضرورت کے مطابق
•ادرک تقریباً ایک انچ کا ٹکرا
•سبز پودینہ دھوکر صاف کرکے کاٹا ہوا1/2 کپ
•پیاز ایک عدد
•لیموں کا رس یا سرکہ ضرورت اور پسند کے مطابق
•نمک ضرورت کے مطابق
•چینی ایک چٹکی
ترکیب:
سب چیزوں کو سل بٹے پر باریک پیس لیں اور تازہ چٹنی دستر خوان پر لائیں۔آپ بلینڈر میں بھی یہ چٹنی پیس سکتی ہیں۔سب چیزیں تیار رکھیں عین کھانے سے پہلے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اورکسی شیشے کی پیالی میں میز پر لائیں۔چٹنی کے درمیان ایک چھوٹا سا سرخ ٹماٹر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا ٹماٹر ساس کے چند قطرے ڈال کر چٹنی کو سجالیں۔