قوم نواز شریف اور مریم نواز کو مسترد کر چکی ہے‘ شہباز گل

157

لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف اور مریم نواز کو مسترد کر چکی ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک مخالف بیانیہ پر قوم نے بانی ایم کیو ایم کو مسترد کیا اور اب قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو بھی مسترد کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کا خیال ہے کہ وہ بڑے صوبے سے ہیں ان سے مختلف برتائو ہو گا تو وہ غلطی پر ہیں کیونکہ ملک مخالف بیانیہ رکھنے والوں سے ایک ہی جیسا برتا ئوہو گا۔