ملتان: 2مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

121

ملتان (صباح نیوز) ملتان میں 2 مختلف مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت نے قطرے پلانے سے انکاری والدین کیخلاف مقدمات درج کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ ملتان میں گزشتہ پولیومہم کے دوران 30 ہزار بچے قطروں سے محروم رہے جن میں سے بیشتر کے والدین انکاری بھی تھے جبکہ موجودہ صورتحال میں علی ٹائون اور سورج میانی سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس سے پولیو پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا، محکمہ صحت نے 26 اکتوبر کی مہم کے دوران پہلے مرحلے میں انکاری والدین کو قائل کرنے اور دوسرے مرحلے میں مقدمات درج کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی ۔محکمہ صحت نے گزشتہ مہم میں 3انکاری والدین کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے۔ رواں سال جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے 3 پولیو کیس سامنے آئے ہیں اسی لیے مہم کے دوران ناقص کارکردگی پر پولیو ورکروں کیخلاف بھی محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔