عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس فیصل عرب 4 نومبر ریٹائر ہوں گے

294

201026-08-
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس فیصل عرب 4 نومبر 2020ء کو ریٹائر ہو جائیں گے،اسی روز ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگاجس میں چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد دیگر معزز ججز صاحبان اور اٹارنی جنرل سمیت سینئر وکلا شرکت کریں گے۔جسٹس فیصل عرب نے 14دسمبر 2015 ء کو بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔