خیبرپختونخواہ: خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ مختص - Daily Jasarat News

خیبرپختونخواہ: خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ مختص

350

خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے تیار کردہ نئی پالیسی کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے سکولز اور ووکیشنل سینٹرز میں ایک فیصد نشستیں مختص ہوں گی جبکہ اسکالرشپ میں 5 فیصد کوٹہ دیا جائے گا۔

سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد اور سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں بھی خواجہ سراؤں کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔