ترکی نے بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کا آپریشن ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا

264

201026-08-
استنبول(آن لائن )ترکی نے کہا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کا اپنا آپریشن ایک ہفتے مزید جاری رکھے گا۔ اس معاملے پر پہلے ہی ترکی اور یونان کے درمیان تناؤ موجود ہے۔تحقیقی بحری جہاز ’اورک رائس‘ اور اس کے ساتھ دو دیگر بحری جہاز یونانی جزیرے روہڈس کے جنوبی حصے کے پانیوں میں 4 نومبر تک موجود رہیں گے، پہلے اس کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ طے تھی۔