انتظامیہ کی عدم توجہ ،شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا، ندیم قاضی

187

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری و اراکین کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام معمول بن گیا
ہے جس کی وجہ سے سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد سمیت شہر کے کئی علاقے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تھوڑے فاصلے کا سفر بھی کئی گھنٹوں میں طے ہو تا ہے ۔ٹریفک پولیس کی نااہلی ، ناقص حکمت عملی اور تجاوزات کی بھر مار نے ٹریفک نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر بھر میں ہنگامی طور پر ٹریفک نظام کی درستی کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔