جماعت اسلامی سندھ کی برادر تنظیمات کا اجلاس آج ہوگا

208

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کی برادر تنظیمات کا اجلاس آج شام 5 بجے قبا آڈیٹوریم میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ، جے آئی یوتھ، جمعیت طلبہ عربیہ، نیشنل لیبر فیڈریشن سمیت مختلف برادر تنظیمات کے صوبائی عہدیداران شرکت اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔