مڈ ٹرم انتخابات ہونگے اور نہ حکومت کہیں جا رہی ہے ،وزیر دفاع

113

نوشہرہ (آئی این پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ مڈ ٹرم انتخابات ہونگے اور نہ حکومت کہیں جا رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کرپشن فری پاکستان کا خواب پورا کرینگے، پی ڈی ایم کا ٹولہ 2023 کے انتخابات کا انتظار کرے ۔ نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ پی ڈی ایم جس مقصد کے لیے بنائی گئی ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ، ا اپوزیشن کے دبائو میں آئینگے نہ این آراو دینگے ۔ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،پی ڈی ایم
اداروں کو بے وقت کرنے کے لیے ہرزہ سرائی کرنا چھوڑ دے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ پی ڈی ایم کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے ۔