اسلام میں بھی مکار  کی گواہی تسلیم نہیں  کی جاتی، شہباز گل

234

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اسلام میں بھی مکار کی گواہی تسلیم نہیں کی جاتی، زمسلم لیگ (ن) کی موجودہ صورتحال کے ذمے دار نواز شریف، شہباز شریف اور مریم صفدر ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج یہ جیل سے اس لیے باہر ہیں
کیونکہ اس وقت انہوں نے کہا کہ میرے والد بیمار ہیں اور میں نے تیمارداری کرنی ہے، یہ رحم کی بھیک مانگتی تھیں اور کہتی تھیں کہ والد کی تیمارداری کے لیے ضمانت دی جائے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس خاندان کے کملوں نے بھی مال بنایا، چند روز میں شہزاد اکبر عوام کے سامنے تفصیلات لے کر آئیں گے۔کراچی واقعے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج آئی اس میں ایک چیز پر ہم نے توجہ نہیں دے سکے تھے، کہا گیا کہ دروازہ توڑا گیا اور پولیس کے علاوہ بھی لوگ آئے اور اداروں کے خلاف ایک بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی۔