لسبیلہ، نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کا گل بیگ مری سے اظہار تعزیت

86

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رند، تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوفی محمد مٹھل، سابق چیئرمین بی ایس او پجار عمران بلوچ، مجاہد رند، عابد بلوچ نے گجر گوٹھ میں نیشنل پارٹی کے سینئر کارکن گل بیگ مری کی بھابی کی وفات پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔