نیٹو وزرائے دفاع کا عراق میں مشن کو توسیع دینے کا فیصلہ

310

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے عسکری اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ عراق میں فوجی دستوں کی معاونت کے لیے تعینات نیٹو کے مشن کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس وقت عراق میں تربیتی مشن پر تعینات نیٹو کے فوجیوں کی تعداد تقریباً 500 ہے اور اضافی فوجیوں کی تعداد اور مشن کے مقاصد کے بارے میں حتمی فیصلہ آیندہ برس فروری میں نیٹو کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ برسلز میں بات کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ امن معاہدے کا احترام کریں اور پر تشدد کارروائیاں ترک کریں۔