صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ کی ملاقات

178

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں ، بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جزائر کو ترقی دینے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ صدر مملکت کراچی میں قیام کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ولی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔