کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن میں کورونا کی تصدیق‘ چھٹی پر چلے گئے

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چھٹی پر چلے گئے‘ انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ان کی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کے فرائض انجام دیںگے۔