وزیراعظم کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی

270

لاہور (نمائندہ جسارت) مقامی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔