سراج الحق ودیگر قائدین جماعت کامیاں محمد اسلم سے اظہار افسوس

181

لاہور/کراچی(نمائندہ جسارت+اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص انجم جعفری ، سید بختیار معانی، حافظ ساجد انور،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک ، حافظ محمد ادریس ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد صادق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مرحوم نے پوری زندگی ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد میں گزاری ۔