سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں میلاد النبی ؐ کانفرنس آج ہوگی

120

لاہور(نمائندہ جسارت)علما و مشائخ رابطہ کونسل کے زیراہتمام منصورہ میں میلاد النبی ؐ کانفرنس آج ہوگی ۔ میلاد کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔ علما و مشائخ کونسل کے صدر میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ میلاد النبی ؐ کانفرنس سے صاحبزادہ سلطان احمد علی ، پیر غلام رسول اویسی ، شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک اور ملک کے معروف علما و مشائخ خطاب کریں گے جبکہ میلاد النبیؐ کانفرنس کی سرپرستی سجادہ نشین دربار کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کریں گے ۔