شاہ محمود و صادق سنجرانی سے افغان اسپیکر کی ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

196

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے افغان اسپیکر میر رحمن رحمانی کی قیادت میں افغان پارلیمانی وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی و ملکی تعلقات باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں کوئی گروہ ہمارا فیورٹ نہیں، ہم سب کے ساتھ یکساں سلوک اور برتائوکے حامی ہیں۔ وزیر خارجہ نے افغان اسپیکر سے کہا کہ آپ میری طرف سے 10 نکاتی واضح پیغام افغانستان کی پارلیمنٹ کو دیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے ، پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت اور معیشت کے فروغ کے لیے موجود مواقعوںسے استفادہ کرنا چاہیے ۔اس موقع پرصادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔باہمی تعلقات خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔افغان اسپیکر میر رحمنٰ رحمانی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت میں اضافے کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔