رہزن ،بھتا خور منشیات فروشوں سمیت 22 ملزمان گرفتار

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میںپولیس سے مقابلوں میں4اوردیگر کارروائیوں کے دوران 18ملزموںکوگرفتارکرلیاگیا، ملز مان میں بھتا خور، ڈکیت ،رہزن ،منشیات فروش جواری اور موٹر سائیکل چور بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 14ملزمان بھتا خوری ، لوٹ مار، موٹر سائیکلوں کی چوری ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعداد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان شاہ فیصل، بغدادی، کلری، کلاکوٹ اور کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے تھے۔4ملزمان منشیات فروشی کے کارروبار میں ملوث تھے اور جو شاہ فیصل، بلدیہ ٹائون، ڈیفنس، کورنگی اور سعیدآباد کے علاقوں منشات فروشی کرتے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن سمیت مسروقہ سامان برآمد کرکے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا،سائٹ سپر ہائی وے اور نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ ملزمان یونیورسٹی روڈ بلاک 7گلشن اقبال میں 2موٹر سائیکل پر سوار 3افرد شہریوںسے لوٹ مار میں مصروف تھے اس دوران اسنیپ چیکنگ پور موجود گلشن اقبال تھانے کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزما ن کی شناخت شیر علی ولد ندیم خان اور عرفان ولد محمد فاروق کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول ، چھینے گئے نقدی اور 5 موبائل فون برآمد کرلیے۔ جبکہ فرار ملزم رشید کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔