ہریانہ کالونی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا آغازہوگیا،پبلک ایڈ کمیٹی

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی کی کوششیں رنگ لے آئیں،ہریانہ کالونی میں گھریلواور تجارتی استعمال کے لیے گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کا مسئلہ حل ہونے کے قریب۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے سابق چیئر مین یوسی 21ہریانہ کالونی عبد القیوم کی نگرانی میں الصدف موڑ سے N-4 اسٹاپ تک نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز ہوگیا۔ عوام کی جانب سے گیس کے دیرینہ مسئلے کے حل پر پبلک ایڈ اور عبد القیوم سے اظہار تشکرکیاگیا۔عبد القیوم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کالونی اور اردگرد کی آبادی میں گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔سردیوںمیں تو گیس مکمل غائب ہو جاتی ہے۔سوئی گیس حکام سے مسلسل میٹنگز ،احتجاج اور میڈیا پریشر کے نتیجے میں اب علاقے کے لیے 2600میٹرگیس پائپ لائن پر کام کا آغاز ہو گیا ہے اور جلد ہی یہ کام مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر نعمت اللہ خان اور میئرافغانی جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔