کچھ حلقے فیٹف پر من گھڑت معلومات شیئر کررہے ہیں‘حماد اظہر

291

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ کچھ حلقے ایف اے ٹی ایف سے متعلق غلط اور بے بنیاد معلومات شیئر کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہماری اعلیٰ سطح کی سیاسی وابستگی اور نمایاں پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔ کل کا اتفاق رائے سے بغیر کسی ووٹنگ کے فیصلہ ہماری سفارتی فتح ہے۔ اس طرح کسی بھی ووٹنگ کا اطلاق نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جعلی خبروں میں کچھ ممالک ایف اے ٹی ایف کے رکن بھی نہیں ہیں، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف پر وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون حاصل ہے۔