ٹرمپ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

314

فلوریڈا(آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ انہوں نے قبل ازوقت ووٹنگ کی سہولت کے تحت فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے قبل ازوقت ووٹنگ کی سہولت استعمال کرکے ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر موجود صحافی نے استفسار کیا کہ آپ نے کس کے حق میں ووٹ ڈالا ہے تو امریکی صدر نے جواب دیا کہ ٹرمپ نامی صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔