کورونا ‘ مزید 12افراد چل بسے

164

اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید12 افراد چل بسے، اموات6727 تک پہنچ گئیں،847 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے3 لاکھ27 ہزار 63 ہوگئی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد3 لاکھ27 ہزار63 ہوگئی۔ اب تک42 لاکھ35 ہزار329 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24 گھنٹے میں31 ہزار9 نئے ٹیسٹ کے گئے،3 لاکھ 10 ہزار101 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ، سندھ میں ایک لاکھ، خیبر پختونخوا میں38 ہزار، بلوچستان میں15ہزار، گلگت بلتستان میں 4 ہزار، اسلام آباد میں18 ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں3ہزارسے زائدکیس رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں2334، سندھ میں2594، خیبر پختونخوا میں 1268، اسلام آباد میں207، بلوچستان میں148، گلگت بلتستان میں90 اور آزاد کشمیر میں86 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پاکستان کے735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920ہے۔ ملک میں132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔