فواد چودھری کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

120

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ 16 نومبر کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ سمیع اللہ ابراہیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں فواد چودھری پر اثاثے چھپانے کا الزام عاید کیا تھا، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فواد چودھری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لیے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔