وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لے لیا

379
عمران خان کو گھربھیجنا عوام کی آواز بن چکی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتا ہونے کا نوٹس لے لیا.

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیو نیوزکے رپورٹر علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لے لیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے علی عمران کے لاپتا ہونے والے معاملے پر آئی جی سندھ سے تفتیش سے متعلق گفتگو بھی کی ہے.

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جیو نیوز کے ایم ڈی اظہرعباس کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ آپ اطمینان رکھیں انشاء اللہ ہم علی عمران کو بازیاب کرائیں گے.

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہرگھنٹے علی عمران سے متعلق پیشرفت رپورٹ چاہیے.

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جیو نیوزکے رپورٹرعلی عمران کی بازیابی کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی.

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی صحافی علی عمران سید کی گمشدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی عمران کی گمشدگی آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے جبکہ عمران خان کی حکومت میں میڈیا جبر کے بدترین دور سے گزر رہا ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ صحافیوں کی گمشدگی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا ہوتا ہے، آوازوں کو کچلنے کے عمل کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے.