مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: وزیر اطلاعات شبلی فراز

323

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز غصے سے بھری ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ عمران خان نےکرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔