وزیر اعظم قوم کو قبر کا راستہ دکھا رہے ہیں، سراج الحق

702

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام پریشان نہ ہو وزیر اعظم عمران خان قوم کو قبر کا راستہ دکھا رہے ہیں۔

سینیٹرسراج الحق  نےجماعت اسلامی یوتھ کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم،جبر،کرپشن،مہنگائی،بیروزگاری کےنظام کوجےآئی یوتھ ختم کرےگی، ٹائیگر فورس میں سب اشتہاری شامل ہیں وہ سب پولیس کو مطلوب ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے لیکن پھر بھی وسائل کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی نہیں ملتا، حکومت نے تمام شعبوں کو تباہ کیا اسلام آباد میں کوئی نیا اسپتال نہیں بنا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہاکہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے دوست ممالک بھی ناراض ہیں،قوم کو لنگر خانوں کی ضرورت نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے، یہ فرائض انجام دینے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن موجود ہے، حکومت نے ایک کروڑ ملازمت تو دور کی بات ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دیے۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایک کلو آٹا78 اور چینی 118روپے کلو ہوچکی ہے،ادویات کی قیمتوں میں 500گنا اضافہ ہوچکاہے،پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف مسائل کے ذمہ دار ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے استعفے دیں تو ہم بھی مستعفی ہوجائیں گے۔

سراج الحق نے کہاکہ ملک میں نوجوان بے روزگار ہیں، حکمرانوں کا پانی بند ہونا چاہیے، اس حکومت نےصحت اور تعلیم کوتباہ کردیا۔