پریمئر لیگ: لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کی فتوحات کو بریک لگادیے

247

لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں بیمفورڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک سے لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو 3 صفر سےہرا کر 2002 سے جاری فتوحات کو بریک لگا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  جمعہ کے روزفٹبال پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو3 صفر سےہرا کر ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر ترقی حاصل کر لی ہے۔-

تفصیلات کے مطابق یارک شائر اسٹیڈیم میں فٹ بال کا تگڑا مقابلہ ہوا اور میچ کا آغاز دفاعی انداز میں  کھیلا گیا اور پہلے ہاف میں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی لیڈز یونائیٹڈ کے کھلاڑی چھا گئے اور شروع سے پیٹرک بامفورڈ سب پر بھاری ثابت ہوئے پہلا گول پچپن منٹ، دوسرا گول سڑسٹھ اور  تیسرا گول چوہترویں منٹ میں کرکے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

واضح رہے 3 صفر کی جیت نے وِننگ ٹریک پر چلتی آسٹن وِلا کلب کا راستہ روک دیا ہے جبکہ  لیڈز یونائیٹڈ کو اس بڑی جیت کا بڑا انعام ملا ہے اور پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے دفاعی چیمپئن لیورپول سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔

دوسری جانب لیڈز کے مالک مارسیلو بیئلساکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک اہم کھیل تھا اور ایک مستحق فتح ہے جبکہ پیٹرک کے لئے بہت خوش ہوں کیونکہ اس نے کچھ حیرت انگیز گول اسکور کیے  اور جیت کا  انعام ملا ہے۔