عالمی امن کیلئے پاکستانیوں نےجانیں قربان کیں،میجر جنرل افتخار

443

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے158 پاکستانی امن دستوں نےجانوں کےنذرانے پیش کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے اقوام متحدہ کے75ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کےامن 46 مشنزمیں 2 لاکھ پاکستانی فوجیوں نےحصہ لیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے28 ممالک میں 46 اقوام متحدہ کےامن مشنزمیں حصہ لیا،پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔