پاکستان  کی کابل خود کش دھماکے کی مذمت

351
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد:پاکستان نے کابل خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کابل میں کہا گیا ہے کہ کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشت گردانہ حملے میں کئی معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، جس کا بہت افسوس ہے۔

بیان میں مزید  کہا گیا کہ  دہشت گردانہ  حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے،متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،  زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔